یوکرائن کے ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 3 مریض اور طبی عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔
یوکرائن کے اسپتال کی چھٹی منزل پر واقع انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تینوں مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹوں کی محنت کی بعد آگ پر قابو پایا جس کے بعد کولنگ کا عمل سرانجام دیا گیا تاہم اس دوران 3 مریض اور طبی عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا جب کہ امدادی کاموں کے دوران 8 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔
فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تاہم پولیس حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی سمیت متعدد ممکنہ اسباب کی تفتیش کر رہی ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
Comments are closed.