بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، گھی، آٹا مہنگا کرنے کی منظوری

ای سی سی کے اجلاس میں ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں اس اضافے کی منظوری دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین سے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر اب گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو سے بڑھا کر 260 روپے کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو سے بڑھا کر 85 روپے فی کلو کر دی گئی۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم عمران خان کے پیکیج میں 6 ماہ کی توسیع کی سمری تیار کرلی گئی ۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت 820 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.