بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کا سب سے طویل ترین کیڑا

چینی عجائب گھر سے وابستہ ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کا سب سے طویل ترین کیڑا ان کے عجائب گھر میں موجود ہے۔

2014 میں انہوں نے جنوبی چین کے جنگلات سےا درخت کی سوکھی ٹہنی کی مانند ایک کیڑے کو دریافت کیا تھا۔

45 سالہ ژاو نے اس کیڑے کو لے کر میوزیم میں رکھا جس نے دسمبر میں 6 انڈے دیئے تھے۔ ان میں سے ایک طویل ترین کیڑا پیدا ہوا جس کی لمبائی 64 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اس سے قبل دنیا کا سب سے طویل کیڑا ملائیشیا میں 2008 میں دریافت ہوا تھا جو کہ 56.7 سینٹی میٹر لمبا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.