بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ کا مقدمہ درج، 4 افراد گرفتار

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھراؤ کے واقعے کا مقدمہ درج ہوگیا۔

مظفر آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر کے قافلے پر پر پتھراؤ کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور کے قافلے پر حملے میں ملوث مزید10 افراد کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذمے دار کشمیر الیکشن چوری کرنے کےلیے میدان میں اُترچکے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق وفاقی وزیر کے قافلے پر منظم منصوبے کے تحت راستہ روک کر پتھراؤ کیا گیا ۔

پولیس حکام نے ساتھ ہی کہا کہ وفاقی وزیر کے پرائیویٹ گارڈ کی فائرنگ بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.