بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی جی ISI نے بھی افغان حکومت کے الزامات مسترد کر دیئے

انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی افغان حکومت کے الزامات مسترد کر دیئے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ’جیو نیوز‘ سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کر رہا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے افغانستان میں کوئی در اندازی نہیں ہو رہی، حقیقت میں افغانستان کی طرف سے پاکستان میں در اندازی ہو رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا یہ بھی کہنا ہے ک پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں تمام گروپوں میں مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو آئینہ دکھاتے ہوئے ان کے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.