بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ 

اپنے بیان میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آٹا ساڑھے 7 روپے، چینی 17 روپے اور گھی 90 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ وہ مہنگائی ہے جو وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی مرضی سے کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، حکومت کی نااہلی سے یوٹیلٹی اسٹورز بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.