بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کا ملاجلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 5 پوائنٹس کمی پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 419 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46 ہزار 955 پوائنٹس بھی ہوا لیکن کاروبار کا اختتام 47 ہزار 312 پر کیا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی کی قدر آج ایک پیسہ کم ہوکر 161 روپے 89 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

شیئر بازار میں آج 37 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کا کاروبار 12 ارب 26 کروڑ روپے میں ہوا۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 815 روپے اضافے سے 94 ہزار 736 روپے ہے۔

مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 10 ارب روپے کم ہوئی ہے۔ جبکہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 268 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.