بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 950 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی کی قدر آج ایک پیسہ کم ہوکر 161 روپے 89 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 815 روپے اضافے سے 94 ہزار 736 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 822 ڈالر ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.