بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا، بیرسٹر سلطان محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کشمیر کے رہنما بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا۔

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے وزیراعظم آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ کوئی نمبر گیم نہیں، سب متحد ہیں۔

تنویر الیاس نے کہا کہ خصوصی نشستوں پر ابھی مشاورت ہو رہی ہے، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں پر انتخاب ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کے الزامات بے بنیاد ہیں، وہ تو اپنے حلقے سے بھی نہیں جیت سکتے تھے۔

اس موقع پر خواجہ فاروق کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی چیئرمین ہیں، جو فیصلہ کریں گے منظور ہوگا، آج اجلاس میں خصوصی نشستوں کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔

خواجہ فاروق کا مزید کہنا تھا کہ خواہش ہے وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.