بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ کا اسلام آباد میں دھرنے پر غور

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر الیکشن میں مبینہ منظم دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے اور اسلام آباد میں دھرنے پر غور کیا ہے۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ٹکٹ ہولڈرز کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں دھاندلی کے شواہد میڈیا کے سامنے لانے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے اہم رہنماؤں کو آج طلب کر لیا۔

اجلاس سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سابق وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیرِ صدارت کشمیر ہاؤس میں ہوا۔

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے وزیراعظم آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.