یونان میں 6 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے، زلزلے سے متعدد رہائشی اور اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
زلزلے کا مرکز یونان کے شہر لاریسا کے نزدیکی قصبے میں زیر زمین دس کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔
جھٹکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ گھبرا کر اپنے گھروں اور دفاتر سے سڑکوں پر نکل آئے، زلزلے سے عمارتوں کے ساتھ ایک پُل کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔
حکام زلزلے سے نقصانات کی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments are closed.