سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سے متعلق ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کل صبح 9 بجے سنایا جائے گا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 2008 میں کاغذات جمع کرواتے وقت بھی یہی مسئلہ تھا۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا کہ جن کیسوں پر فیصلہ نہیں آیا، مخالفین اسے جواز بنارہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے نیب میں ریفرنس زیرالتوا ہیں، یوسف گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کیس کا زیر التوا ہونا امیدوار کے کاغذات مسترد ہونےکی وجہ نہیں۔
Comments are closed.