سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل نے پولنگ کے عمل پر اعتراض کر دیا۔
یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل کی جانب سے اعتراض شیخ راشد شفیق کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر کیا گیا۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولنگ بوتھ میں لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے پولنگ افسر نے ووٹ چیک کیا ہے، یہ ووٹ کینسل کیا جائے۔
ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے کہا کہ پولنگ افسر صرف لائٹ چیک کرنے گئے تھے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولنگ افسر کافی دیر سے ارکان کے ووٹ چیک کر رہے تھے۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ تمام عملہ پولنگ بوتھ سے ہٹ جائے، جس کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوا۔
Comments are closed.