بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورپ موسمیاتی تبدیلی روکنے میں مزید تیزی لائے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  امریکا، یورپ اتحاد کی واپسی کا اعلان کیا۔ 

صدر بائیڈن نے یورپی اتحادیوں سے موسمیاتی تبدیلی روکنے میں مزید تیزی کا مطالبہ بھی کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مقابلے میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ یہ عالمی بقا کا بحران ہے، نتائج ہم سب کو بھگتنا ہوں گے۔

امریکی صدر  کا کہنا تھا کہ دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر ایران کے ایٹمی عزائم کو روکنا ضروری ہے اور امریکا، ایران کے ایٹمی پروگرام پر سلامتی کونسل کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.