بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پالتو کتوں کا حملہ کیس: عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

کراچی میں سینئر وکیل مرزا اختر پر پالتو کتوں کے حملے سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ملزم ہمایوں خان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی، عدالت نے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل مرزا علی اخترپر پالتو کتوں کے حملے سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے ملزم ہمایوں خان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم آج عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے متاثرہ وکیل کے بیٹے تیمور مرزا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدالت نے ملزم کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے لہٰذا اب پولیس اسے گرفتار کرے۔

عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ ملزم کی غفلت کی وجہ سے خطرناک کتوں نے وکیل کو کاٹا جس سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

عدالت نے گذشتہ روز فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.