بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ووٹ نہیں تو پھر روڈ فیصلہ کرے گا، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر ووٹ فیصلہ نہیں کرے گا تو پھر روڈ فیصلہ کرے گا۔

بہادر آباد کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایوانوں میں حجت تمام ہوچکی، ہم نے سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 3 جولائی کو حکومت سندھ کو پہلا نوٹس دینے جارہے ہیں، اگر ووٹ فیصلہ نہیں کرے گا تو پھر روڈ فیصلہ کرے گا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ 22 اگست نے ثابت کردیا کہ متحدہ قومی موومنٹ جذباتی نہیں نظریاتی تنظیم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ ایم کیو ایم ختم ہوجائے گی، کسی کو مائنس کردینے سے سیاسی اور نظریاتی جماعت ختم نہیں ہوجاتی۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ مہاجر ہونا تہمت نہیں سب سے بڑا تمغہ ہے، تحریکوں کو چلانے میں جذبات فیول کا کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈروں کو تقسیم کرکے کوئی قوم اور جماعت کو تقسیم نہیں کرسکتا، پوچھتا ہوں، جن کو پالا پوسا اور نام دیا انہوں نے تنظیم اور قوم کو کیا دیا؟

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کی چاہت ہے کہ افواہوں کا بازار گرم رکھا جائے، اس بار اگست میں ماہ آزادی منائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.