بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فوجی انخلا کے بعد 1 سال میں افغان حکومت گرسکتی ہے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

امریکی انٹیلی جنس کی نئی جائزہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد چھ سے بارہ ماہ کے اندر افغان حکومت ختم ہوسکتی ہے۔

ایک امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ حالات جس رُخ پر جارہے ہیں ان کے پیش نظر افغان حکومت سابقہ اندازوں سے زیادہ جلدی گرسکتی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انخلا کے بعد بھی تقریباً 650 فوجی افغانستان میں رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.