پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ میں توہینِ رسالتﷺ قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں گفتگو سے پاکستان میں توہین رسالتﷺ قوانین اور مذہبی حساسیت سے لاعلمی کا اظہار ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عدالتی نظام اور قوانین سے متعلق غیر ضروری تبصرہ قابل افسوس ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی اقلیتوں پر فخر ہے جن کو یہاں مساوی حقوق حاصل ہیں۔
ترجمان دفتر کارجہ نے کہا کہ پاکستان کے عدالتی نظام اور قوانین سے متعلق غیرضروری تبصرہ قابل افسوس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت، فعال سول سوسائٹی، آزاد میڈیا اور خودمختار عدلیہ موجود ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام شہریوں کے بلاامتیاز انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اپنی اقلیتوں پر فخر ہے جن کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو آئین کے مطابق ان کی بنیادی آزادیوں کا مکمل تحفظ ہے۔
Comments are closed.