ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پی ڈی ایم کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش لا حاصل ہو گی: بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا منفی سیاسی بیانیہ اپنی موت آپ مرچکا وہے، اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش لاحاصل رہے گی۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کا نامزد وفد آج پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی تاریخ کا واحد اتحاد تھا جو بنتے ہی بکھر گیا، نااہل اور نالائق اپوزیشن ٹولے کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ یہ لوگ کمیشن اور کک بیکس سے کمائی دولت بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، پی ڈی ایم سیاسی اتحاد کی بجائے مافیاز کا اکٹھ بن چکا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے رہنما نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں بے شمار گلے شکوے ہوئے، دیکھیں گے کہ ان کا وعدہ کہاں تک وفا ہوتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ 40 چوروں کی بیٹھک کا کوئی مقصد نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ استعفےٰ دینے اور لانگ مارچ کی طرح تحریک چلانے کی بھی ہمت نہیں رکھتے، ان کو قومی وسائل لوٹنے کا حساب دینا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.