بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورو کپ فائنل میں شکست پر برطانوی شائقین اداس

یورو کپ 2020 کا نیا چیمپیئن اٹلی تو بن گیا لیکن ویمبلے میں موجود انگلش فینز، رائل سیلیبریٹرز اور اسٹارز کو کافی اداس کرگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اٹلی نے انگلینڈ کو یورو کپ فائنل میں پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یورو کپ چیمپئن شپ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا جس میں اٹلی نے دو کے مقابلے میں تین گول کئے

شائقین کے ساتھ ساتھ پرنس ولیم کے بیٹے جارج شکست ہونے پر شدید افسردہ نظر آئے۔

سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم سمیت کئی اسپورٹس پرسنالیٹیز نے بھی میچ دیکھا۔

میچ کا نتیجہ آنے کے بعد انگلینڈ میں کہیں جشن منایا گیا تو کہیں لڑائی جگھڑا بھی ہوا۔

یورو 2020 فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا ہے۔

کینیڈا، امریکہ، سمیت کئی ممالک میں اٹلی کی جیت پر جشن منایا گیا۔

فاتح اطالوی ٹیم یوروکپ کی ٹرافی کے ساتھ جب روم پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.