بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

19 جولائی سے سماجی دوری کی قانونی پابندی ختم کردی جائے گی، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 19 جولائی سے سماجی دوری کی قانونی پابندی ختم کردی جائے گی۔ اب ملک کو کھولنے کا مناسب وقت ہے۔ کنٹکٹ ٹریسنگ اور بارڈر پالیسی برقرار رہےگی۔ 

ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن میں اپنے معاونین کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران بورس جانسن نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے میں تاخیر کی تو موسم سرما شروع ہوجائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ وبا ختم نہیں ہوئی، پابندیاں ختم ہونے کے باوجود احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جہاں ضروری ہو وہاں ماسک کا استعمال کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ نائٹ کلب اور دیگر کھلنے والے بزنس کوویڈ پاسپورٹ کو داخلے کی شرط رکھیں۔ 

دریں اثنا بورس جانسن نے کہا کہ انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم نے فائنل کھیل کر تاریخ رقم کی۔ کھلاڑیوں سے تعصب کا مظاہرہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.