بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ میں کورونا سے 6 اموات، 34471 نئے مریضوں کی تشخیص

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 6 اموات ہوئی ہیں۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید34,471 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 برطانوی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ملک کی 87.2 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔ 

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ برطانیہ کی 66.2 فیصد آبادی کو دوسری ڈوز بھی لگادی گئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 19 جولائی سے سماجی دوری کی قانونی پابندی ختم کردی جائے گی۔ اب ملک کو کھولنے کا مناسب وقت ہے۔ کنٹکٹ ٹریسنگ اور بارڈر پالیسی برقرار رہےگی۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن میں اپنے معاونین کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران بورس جانسن نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے میں تاخیر کی تو موسم سرما شروع ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.