بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یروشلم میں شارک کے 80 ملین سال قدیم دانت دریافت

اسرائیل میں سائنس دانوں نے یروشلم کے ڈیوڈ سٹی کی ایک 2900 سال قدیم سائٹ سے شارک کے مدفون دانت دریافت کئے ہیں جو بظاہر فوسل  کی شکل اخیتار کرچکے ہیں۔

 یہ پراسرار دانت مجموعی طور پر 29 دانتوں پر مشتمل ہے، ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ 80 ملین سال قدیم ہیں، جو انھیں ڈائنوسار کے وجود سے بھی پرانے بناتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ انھیں یہ ریگستان میں اس جگہ سے کم از کم پچاس میل دور سے ملے جہاں سے ان کے ملنے کی توقع تھی۔

انکا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اسے بطور کلکشن، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے قبل کے دور میں شہر منتقل کیا جارہا ہو۔    

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.