بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں نہیں سمجھتا نواز شریف نے اداروں کے سربراہوں کا نام لے کرغلطی کی، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ نواز شریف نے اداروں کے سربراہوں کا نام لے کر کوئی غلطی کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اس معاملے پر شہباز شریف کی اپنی رائے ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات کرنے کا فورم پارلیمنٹ ہے، یہاں آکر بتائیں، کوئی اور جگہ نہیں ہے بات کرنے کی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 1948ء سے اب تک تمام ہی انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر میں متعدد بار معافی مانگ چکا ہوں اب آپ کے پروگرام میں بھی مانگ لیتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.