بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں سوتیلی ماں اور اس کا بیٹا قتل

کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں سوتیلی ماں اور اس کا بیٹا قتل ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گبول ٹاؤن کے دنبہ گوٹھ میں پیش آیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم الیاس ولد بچل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ 

حکام کے مطابق ملزم نے 11 سال کی سوتیلی بہن کو بھی زخمی کیا۔

پولیس نے اس واقعے کو ذاتی رنجش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.