بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے کھیلنے کیلئے پاکستان ٹیم کارڈف پہنچ گئی

انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کارڈف پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں ابتدائی ٹریننگ کے بعد بذریعہ بس کارڈف کا سفر کیا۔

کارڈف پہنچنے کے بعد منگل کو پاکستانی کرکٹرز نے آرام کیا، بدھ کو قومی کرکٹرز برطانوی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے پریکٹس سیشن کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.