بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد: پسند کی شادی، پنچائت کی لڑکی کو طلاق دینے کی شرط

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں پسند کی شادی پر پنچائت نے لڑکے کے والدین کو علاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکے نے 4 جولائی کو گاؤں کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد لڑکی والوں نے لڑکے کے گھر پر فائرنگ کی اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

ایس پی رضوان طارق کے مطابق دونوں خاندانوں نے باہمی طور پر پنچائت بلائی تھی۔

پولیس کے مطابق پنچائت میں لڑکے کے خاندان کے سامنے لڑکی کو طلاق دینے اور والدین کے حوالے کرنے کی شرط رکھی تھی۔

ایس پی کے مطابق پسند کی شادی کرنے والا جوڑا اور لڑکے کے گھروالے روپوش ہیں۔

رضوان طارق کے مطابق پنچائت کے بعد سے لڑکی کے گھر والے بھی فرار ہیں۔

ایس پی کے مطابق پنچائت لگانے والوں کی گرفتاری کےلیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.