اسرائیل میں سائنس دانوں نے یروشلم کے ڈیوڈ سٹی کی ایک 2900 سال قدیم سائٹ سے شارک کے مدفون دانت دریافت کئے ہیں جو بظاہر فوسل کی شکل اخیتار کرچکے ہیں۔
یہ پراسرار دانت مجموعی طور پر 29 دانتوں پر مشتمل ہے، ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ 80 ملین سال قدیم ہیں، جو انھیں ڈائنوسار کے وجود سے بھی پرانے بناتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ انھیں یہ ریگستان میں اس جگہ سے کم از کم پچاس میل دور سے ملے جہاں سے ان کے ملنے کی توقع تھی۔
انکا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اسے بطور کلکشن، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے قبل کے دور میں شہر منتقل کیا جارہا ہو۔
Comments are closed.