بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیٹی کے صدر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

ہیٹی کے صدر جووینل موئیزے کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق صدر کو ان کی رہائش گاہ میں گھس کر قتل کیا گیا۔

 قاتلانہ حملے میں ہیٹی کی خاتون اوّل زخمی ہوگئیں۔

عبوری وزیر اعظم کلوڈ جوزف کا کہنا ہے کہ صدر کو ایک کمانڈو نےگھر میں قتل کیا۔

عبوری وزیر اعظم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ملک کا چارج سنبھال لیا ہے۔

 53 سالہ جووینل موئیزے فروری 2017 میں صدارت کے منصب پر فائز ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.