بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 40 لاکھ 10 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 54 لاکھ 45 ہزار 676 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 40 لاکھ 10 ہزار 492 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 16 لاکھ 53 ہزار 607 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 77 ہزار 685 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار 577 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 21 ہزار 561 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ 22 ہزار 690 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 48 لاکھ 55 ہزار 844 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 801 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 91 لاکھ 45 ہزار 285 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 4 ہزار 240 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 6 لاکھ 63 ہزار 665 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 27 ہزار 16 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 88 لاکھ 55 ہزار 15 ہو گئی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 231 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 90 ہزار 584 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 40 ہزار 41 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 56 لاکھ 82 ہزار 634 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 996 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 54 لاکھ 54 ہزار 763 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 268 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 49 لاکھ 58 ہزار 868 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 96 ہزار 983 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 45 لاکھ 74 ہزار 340 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 10 ہزار 19 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 44 لاکھ 2 ہزار 582 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 704 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 64 ہزار 704 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 907 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 309 تک جا پہنچی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 2 روز بعد شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین سائنو فارم کی دوسری ڈوز لگنا شروع ہو گئی۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 101 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 949 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 517 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 17 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 877 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 7 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 13 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 941 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 9 ہزار 525 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 287 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 48 لاکھ 61 ہزار 926 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 25 ہزار 616 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 77 لاکھ 59 ہزار 783 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.