بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی کوریا :کورونا کیسزمیں اضافہ، سماجی پابندیاں دوبارہ سخت کرنے پرغور

جنوبی کوریامیں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران کورونا کیسز میں اضافے پر سماجی پابندیاں دوبارہ سخت کرنے پر غور جاری ہے۔

جنوبی کوریا میں گذشتہ روز کورونا کے1ہزار212 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کےشہر سڈنی میں کورونا کیسز میں اضافے کےسبب 26  جون سے عائد پابندیوں میں16جولائی تک توسیع کا اعلان کردیاگیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے تیزی سے معمول کی زندگی کی طرف جانے پر انتباہی بیان جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ بہت سےممالک معمول کی طرف واپسی میں جلد بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں جبکہ کورونا وائرس کاتیزی سےپھیلنے والا ڈیلٹا ویرینٹ  کیسز میں اضافے کا سبب بن سکتاہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.