بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاور پلانٹس کو LNG کی کم فراہمی پر وزارتِ توانائی کی وضاحت

پاور پلانٹس کو ایل این جی کی کم فراہمی کے معاملے پر وزارتِ توانائی کے ترجمان کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے ترجمان کا جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ موسمِ گرما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

وزارت توانائی کا کہناہے کہ بجلی کا شاٹ فال 593 میگا واٹ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مانیٹرنگ اور ضروری اقدامات کے باعث شاٹ فال میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ توانائی نے سوئی نادرن گیس کمپنی کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں، گیس فراہمی 685 سے بڑھا کر 750 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے۔

ترجمان وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کی جا رہی ہے، ایل این جی ٹرمینل کی بحالی کے بعد ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے۔

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایل این جی سپلائرز کو…

وزارتِ توانائی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پن بجلی کی کمی کے باوجود متبادل ذرائع سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ترجمان وزارتِ توانائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتِ حال مانیٹر کی جا رہی ہے، بجلی کی پیداوار کے حوالے سے متبادل پلان بھی تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.