بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمر اکمل کا غلطی کا اعتراف، سب سے معافی مانگ لی

کرکٹر عمر اکمل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا، کہا کہ میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، میں اپنی فیملی، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوں۔

عمر اکمل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ گزشتہ سال مجھ سے غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا، کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن کو نہیں بتایا۔

انہوں نے کہاکہ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

عمر اکمل نے تمام کھلاڑیوں سے درخواست کی کہ آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں، اگر کوئی مشکوک شخص آپ سے رابطہ کرے تو فوری پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں تاکہ آپ کا دامن اور کرکٹ کیریئر پاک رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.