ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

‎ہیوسٹن: امریکن پاکستانیوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کنٹینر روانہ

‎ امریکی ریاست ٹیکساس کے نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی، پاکستانی ایسوسی ایشن آسٹن کے طارق مجید، سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف (اے ایف ڈی آر) کے تحت ہیوسٹن کی کمیونٹی، ہیلپنگ ہینڈز یو ایس اے، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی کوششوں سے 5 اگست 2023 کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 40 فٹ کا بڑا کنٹینر روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری بھی موجود تھے۔

اس کنٹینر میں سرد موسم کے کپڑے اور ضروری چیزیں اور حفظان صحت سمیت متعدد اشیا شامل ہیں۔ یہ اشیا پاکستان کے کئی حصوں میں لگا تار دوسرے سال سیلاب سے متاثر ہونے والوں خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی، کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور معاشی زوال کے رجحانات سے دوچار ہے۔

‎ پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا  انہیں خوشی  ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ قدرتی آفات سے متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کے لیے مخلصانہ طور پر آگے آتے ہیں۔ 

اس موقع پر ‎اے ایف ڈی آر کی انسان دوستی پر مبنی کوششوں کے لیے ریاست ٹیکساس کا خصوصی سرٹیفکیٹ ریاست ٹیکساس اسمبلی کے ڈاکٹر سلیمان لالانی (ڈی) نے صدر محمد سعید شیخ اور بورڈ ممبر ڈاکٹر یعقوب شیخ کو دیا۔

‎ اے ایف ڈی آر کے کوآرڈینیٹر محمد سعید شیخ نے بتایا کہ ہمارے ساتھ کام کرنے والے پارٹنر ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کی سہولت کے ساتھ، اے ایف ڈی آر نے 2022 کے سپر فلڈ سے متاثرہ تقریباً 65,000 سے زیادہ پاکستانیوں کو فوری ریلیف فراہم کی اور سیلاب سے تباہ حال لوگوں لیے 155 گھر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

اے ایف ڈی آر کے سرپرست اعلیٰ سید جاوید انور مڈلینڈ، آسٹن کے طارق مجید اور سیکڑوں دیگر شخصیات کی انسان دوستی کی وجہ سے اے ایف ڈی آر نے مدد بھیجنے کے لیے ایک ملین ڈالر نقد اور ایک ملین ڈالر کا سامان جمع کرنے میں کامیاب رہا۔ 2022 اور 2023 کا ابتدائی حصہ اور اب اس کنٹینر کے بھیجنے کے ساتھ ایک بار پھر سپر فلڈ 2023 کی بحالی کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔

‎ایچ ایچ آر ڈی کے ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ الیاس حسن چوہدری نے کنٹینر میں نئی امدادی اشیا کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ ایچ ایچ آر ڈی نے 2022-2023 کے لیے پاکستان کے سیلاب کے لیے 15 ڈالر کی نقد مہم شروع کی اور ہدف کا 85 فیصد حصہ مکمل کیا۔ ایچ ایچ آر ڈی اس وقت 2022 کے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے 621 گھر بنا رہا ہے۔

پاکستان میں 25 جون 2023 کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادی سرگرمیاں میں شروع کر دی ہیں، 10000 یتیموں اور 1600 معذور بچوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ترقی اور روزی روٹی کے مراکز جبکہ 700 سے زیادہ پانی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور سال 2023 کے لیے 17 ملین ڈالر کے بجٹ کے ساتھ بہت کچھ رکھا گیا ہے۔

‎اس موقع پر آسٹن کے طارق مجید، اے ایف ڈی آر ہیوسٹن کے ڈاکٹر یعقوب شیخ، بنگلہ دیش ایسوسی ایشن کے شاہ حلیم نے بھی خطاب کیا۔ 

تقریب میں کمیونٹی کے کئی سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی جن میں سعد انصاری، اختر عبداللّٰہ، سراج نرسی، محمود احمد، رحمان پٹیل، محمود مارفانی اور دیگر شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.