جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاؤ سی اے اے کی کارکردگی سے مطمئن

ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق اکاؤ کی جانب سے آڈٹ کینیڈا کے شہر مونٹریال سے آن لائن کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے سی اے اے سیکیورٹی ڈائریکٹریٹ کا آن لائن آڈٹ کیا۔

سی اے اے ترجمان کے مطابق آڈٹ عالمی سیکیورٹی آڈٹ پروگرام 2021 کے تحت کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد ریگولیٹری کام کی مسلسل نگرانی ہے۔

ترجمان کے مطابق اکاؤ کے کیے گئے آڈٹ 2021ء میں سی اے اے کی کارکردگی، ایئر پورٹس اور ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی اقدامات کے بڑھتے معیار کو سراہا ہے۔

ترجمان کے مطابق آڈٹ کے نتیجے میں اکاؤ نے سی اے اے کی قیادت کو پیشہ وارانہ قرار دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.