ہنزہ میں دولہا اور دلہن کی شاول مشینری میں سواری اور فوٹو سیشن پر گوجال کے ایکسکیویٹر آپریٹر کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔
دولہا اور دلہن کی تعمیراتی شاول مشینری میں سواری اور فوٹو سیشن پر گوجال کے مجسٹریٹ نے ایکسکیویٹر آپریٹر کو کل بروز پیر عدالت میں طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس عمل سے کنسٹرکشن مشینری ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی اور انسانی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔
واضح رہے کہ 2 دن قبل مقامی جوڑے نے شاول میں سوار ہو کر فوٹو سیشن کرایا تھا۔
Comments are closed.