بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کریں گے۔

صادق سنجرانی اپنے دورے کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات بھی دور کرانے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ ناراض اسپیکر، صوبائی وزراء اور ایم پی ایز سے بھی ملاقات کریں گے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ میں نے صوبے کی وزارت اعلیٰ سے استعفی نہیں دیا۔

دوسری جانب جام کمال سے ملاقات کے باوجود صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان اور رکن اسمبلی بشریٰ رند کے تحفظات دور نہیں ہوسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.