pregnant hookup hookups skateboards shirts gay vegas hookup casusl hookup review hookup Middletown Delaware hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ: بادل چھٹ گئے، مطلع صاف

بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں 3 روز مطلع ابر آلود رہنے کے بعد آج بادل چھٹ گئے اور مطلع صاف ہو گیا۔

وادیٔ کوئٹہ میں جمعرا ت سے ہفتے کے روز تک مطلع ابر آلود رہا اور جمعے کو تیز بارش بھی ہوئی جس سے وادی میں خنکی بڑھنے سے موسم معمولی سرد ہو گیا۔

بحیرۂ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کے زیرِ اثر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

اندرونِ بلوچستان بیشتر علاقوں میں مطلع صاف جبکہ بعض میں جزوی ابر آلود ہے۔

محکمۂ موسمیات نے آج بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں سب سے زیادہ جیوانی میں 40 ملی میٹر بارش ہوئی۔

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے، کوئٹہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ پسنی میں 28، گوادر میں 5، تربت میں 3، بارکھان میں 2 اور اورماڑہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.