گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہندو برادری کا ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار لائقِ تحسین ہے۔
اُنہوں نے ہندو برادری کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت اور طب کے شعبوں میں سندھ کی ہندو برادری کا کردار لائق تحسین ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور اُنہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی بھرپور آزادی ہے۔
Comments are closed.