پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے پہلے ہی روز کاروباری دن میں سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44 ہزار 978 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں100 انڈیکس 511 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 268 جبکہ کم ترین 44 ہزار 757 رہی۔
حصص بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 19 ارب 97 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے کم ہو کر 7868 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.