ہزارہ صوبہ تحریک کے مظاہرین نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبہ ہزارہ کے لیے وعدہ کیا پھر یوٹرن لے کر سو گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ ہزارہ صوبہ بنانے کے لیے مظاہرین کے ساتھ ہے۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ بل دو سال سے قومی اسمبلی میں پڑا ہے، اسے دیکھا جائے۔
اس موقع پر ہزارہ صوبہ تحریک کے چيئرمین سردار یوسف نے کہا کہ تحریک جاری رہے گی، اگلی بار یہاں فائنل راؤنڈ ہوگا۔
Comments are closed.