سرہاڑی میں ٹرین حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے ایک متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ حکومت نے کوئی مدد نہیں کی، اپنی مدد آپ کے تحت گٹھریوں مں باندھ کر لاشیں لائے۔
ہزارہ ایکسپریس کے المناک حادثے میں جان سے جانے والوں میں ٹنڈو آدم کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل تھے۔
ٹنڈو آدم کے رہائشی بوزادر برادری کے پانچ افراد رشتے داروں سے ملنے جارہے تھے۔
ٹرین حادثہ میں عبدالغفار بوزادر نامی شخص کی بیوی، بہو، بیٹی اور دو نواسے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
اطلاع ملتے ہی ورثا جائے وقوعہ پہنچے اور مشکلوں سے انہیں اپنے پیاروں کی لاشیں ملیں۔
عبدالغفار کا کہنا تھا کہ اسپتال میں نہ علاج تھا ناہی ایمبولنس تھی۔ لاشیں بھی ہم بڑی مشکلوں سے لے کر آئے۔
Comments are closed.