منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کو پیمرا ترامیم واپس نہيں لینی چاہئيں، ایمینڈ

ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمینڈ) نے کہا ہے کہ وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کو پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترامیم واپس نہيں لینی چاہئيں۔

ایمینڈ اعلامیے میں کہا گیا کہ پیمرا ترامیم ایکٹ بل صحافتی تنظیموں کی مشاورت سے بنایا گیا تھا، جس میں وزارتِ اطلاعات کے ساتھ پی بی اے، ایمینڈ، اے پی این ایس، پی ایف یو جے اور سی پی این ای بھی شریک تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پیمرا ترامیم ایکٹ بل میں مزید بہتری کی گنجائش ہے لیکن مجموعی طور پر یہ مثبت ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ بل میں سب سے اہم چیز میڈیا ورکرز کے حقوق میں بہتری لانے کی بات تھی۔ لفظ تنخواہ کو واجبات سے بدلا جاسکتا ہے تاکہ میڈیا ادارے غیر ادا واجبات کی مد میں فائدہ نہ لے سکیں۔

ایمینڈ نے مطالبہ کیا کہ بل کو واپس لینے کے بجائے ان تجاویز پر عمل سے اس پر اختلافات کو کم کیا جانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.