منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

اقتصادی رابطہ کمیٹی: ایس ایم ای آسان فنانس نظرثانی شدہ اسکیم کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای) آسان فنانس نظرثانی شدہ اسکیم کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اسکیم کیلئے درکار فنڈز کی تفصیلات کی بھی منظوری دی گئی۔ 

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ربیع سیزن 24-2023 کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ 

ای سی سی نے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو 15 اکتوبر تک گیس کی فراہمی اور چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ یونٹ 5 کیلئے حکومتی گارنٹی کی منظوری بھی دی گئی۔ 

وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے بتدریج ساورن گارنٹی فراہم کی جائے گی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو بلاسود قرضوں پر زر تلافی دی جائے گی۔ 

اسکے علاوہ کسان پیکیج اسکیم 2022 میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ایگریمنٹ کی اجازت دے دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کو بین الاقوامی بولی کے ذریعے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی شامل ہے۔ 

فارم میکانزم کیلئے مارک اپ سبسڈی دی جائے گی۔ جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بے زمین کاشتکاروں کو سود سے پاک قرضے دیے جائیں گے۔ شمالی وزیرستان ایکسپورٹ پراسیسنگ زون سے متعلق سمری بھی منظور کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.