منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

ایف آئی اے سائبر کرائم کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا سے 8 گھنٹے تفتیش

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا سے کئی گھنٹے تک تفتیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نعیم حیدر پنجوتھا کو تفتیش کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا تھا۔ انہیں توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق تحقیقات کے لیے بلایا تھا۔

نعیم حیدر پنجوتھا تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے پاس گئے تھے جہاں 8 گھنٹے تک ان سے تفتیش کی گئی۔

نعیم حیدر پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی کے قانونی امور پر ترجمان ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا ایف آئی اے سائبر کرائم آفس پہنچ گئے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نعیم پنجوتھا جج ہمایوں دلاور پوسٹس کی انکوائری کےلیے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز گئے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ نعیم پنجوتھا کے کلرک نے ان کی حراست کی تصدیق کی ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ نعیم پنجوتھا کو باضابطہ گرفتار کیا گیا ہے کہ نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.