منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی نگرانی کے لیے نئی کونسل بنا دی گئی

سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی نگرانی کے لیے نئی کونسل بنا دی۔ 

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے امور سے متعلق کونسل سعودی فرمانروا کے براہ راست کنٹرول میں ہوگی۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق نئی کونسل مکہ اور مدینہ کی دونوں مقدس مساجد کے مذہبی امور کی صدارت کرے گی۔ نئی کونسل مذہبی اسباق، خطبات، اذان سمیت دونوں مساجد کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا کے زیر نگرانی نئی کونسل کو ممکنہ طور پر زیادہ مالی اور انتظامی آزادی ہوگی۔ مقدس مساجد کی نگرانی کرنے والی سابقہ کونسل سعودی حکومت کے کنٹرول میں تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.