منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

تحریک انصاف کا چیئرمین پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے کے فیصلے پر رد عمل

تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دینے کے فیصلے پر رد عمل دے دیا۔

ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت عظمٰی میں چیلنج کریں گے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن سیاست میں غیرفطری و غیرقانونی مداخلت کا شاخسانہ ہے، الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف اور چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق تعصّب پوشیدہ نہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مائنس ون فارمولے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش عوام بھی مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کے التواء اور جمہوریت کی بیخ کنی کے منصوبےمیں کلیدی سہولت کار ہے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن آئین سے انحراف کے منصوبے میں بھی کلیدی سہولت کار ہے، سپریم کورٹ کا 4 اپریل کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے آئین سے کھلواڑ کی داستان سناتا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر کےخلاف زیر التواء ریفرنس کی سماعت کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.