پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے دلچسپ انداز میں اپنے اہداف کو پانے کا طریقہ بتا دیا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ جب مجھے بھوک لگتی ہے تو میں بریانی کھاتا ہوں لیکن جب میں اپنے اہداف کے لیے بھوکا ہوتا ہوں تو اپنے جذبے کو غذا فراہم کرتا ہوں۔
امام الحق نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ اپنے ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ اہداف کو پانے کے لیے میں سخت محنت کرتا ہوں۔
پاکستانی کرکٹر کی پوسٹ پر لوگوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔
Comments are closed.