ہتھنی مدھو بالا کی زو سے سفاری پارک منتقلی کا عمل تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہوگیا۔
عالمی ماہرین کی تنظیم فوپاز کا الیفنٹ ٹرینر کراچی سے واپس اپنے ملک روانہ ہوگیا، ہتھنی مدھوبالا کی کنٹینر میں جانے کی تربیت مکمل ہوچکی ہے۔
فور پاز حکام کا کہنا ہے کہ ہتھنی مدھو بالا اب خود ہی کنٹینر میں باآسانی جا رہی ہے، کراچی چڑیا گھر انتظامیہ اب اس کی تربیت کی ذمے داری سنبھالے گی، مدھوبالا کو ماہرین کی مشاورت سے تربیت فراہم کی جاتی رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہتھنی مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی کی تاحال کوئی تاریخ نہیں دی گئی، سفاری پارک میں جگہ کی بہتری اور ہتھنی کی تربیت کا بھی کوئی وقت نہیں دیا گیا، مدھوبالا کی منتقلی کے لیے ضروری سرکاری دستاویزات کا عمل تاخیر پیدا کر رہا ہے۔
مدھوبالا کی سفاری پارک میں ہتھنیوں ملائیکہ اور سونیا سے ملاقات میں مزید تاخیر نہیں کر سکتے، مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی سے قبل جگہ کے رقبے کو تین گنا بڑھانا ہے۔
Comments are closed.