چیک لیپ کوک ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ آگ لگنے سے کنٹینرز اور موبائل فون کی کھیپ کو شدید نقصان پہنچا۔
کی پارکنگ کے اسٹینڈ 452 کے قریب رکھے چھوٹے کنٹینر میں گذشتہ صبح 5 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جو ایئرپورٹ کے فائر فائٹرز نے 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد بجھا دی۔
اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، تاہم کنٹینرز اور موبائل فون کی کھیپ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق یہ سامان ہانگ کانگ کارگو ایئر لائن کے ذریعے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کیلئے بک کیا گیا تھا۔
فائر رپورٹ کے مطابق موسم کی شدت کی وجہ سے لیتھیم بیٹریوں نے اسمارٹ فونز کو جلادیا۔
Comments are closed.